Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#عبایہ _کے_اوپر_جیکٹ، ٹویٹر پرحمایت اور مخالفت

#عبایہ _کے_اوپر_جیکٹ آج سعودی عرب کا ٹاپ ٹرینڈ ہے۔برقع کو عربی میں عبایہ کہتے ہیں۔ہیش ٹیگ جاری کرنے والے ٹویٹرز کا موقف ہے کہ سعودی عرب کے بعض علاقوں میں سردی شروع ہوگئی ہے ۔ اس سرد موسم میں خواتین اگر# عبایہ_ کے_ اوپر_ جیکٹ پہن لیں تو اس میں کوئی مضایقہ نہیں ہونا چاہئے ۔
مزید پڑھیں: #روایتی_کتاب_کا_خاتمہ کافی نہیں
اس موقف کا حمایت کرنے والوں نے اپنے دلائل پیش کئے جبکہ مخالفت کرنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں تھی جن کا کہنا تھااگر خاتون کو سردی لگ رہی ہے تو عبایہ کے نیچے جیکٹ پہن لینے میں کیا قباحت ہے۔ چند گھنٹوں تک عالمی رینکنگ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ہیش ٹیگ کے چند منتخب ٹویٹس پیش خدمت ہیں:
مزید پڑھیں: #بلیک _فرائیڈے، امریکی صارفین کیا کہتے ہیں؟
سعودی خاتون سعاد الشمری نے ٹویٹ کیا: #عبایہ_کے _اوپر_جیکٹ پہننے میں کوئی قباحت نہیں۔ اصل چیز ستر چھپانا ہے۔ عبایہ کے اوپر لمبی کوٹ اور لمبے بوٹ بھی پہنے جاسکتے ہیں۔ دین میں آسانی ہے۔
معروف سعودی عالم شیخ بدر المشاری نے دلچسپ ٹویٹ کی: آج کل ہماری بہنیں جو عبایہ اوڑھتی ہیں ، اس عبایہ کو بھی ایک عبایہ کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: #خوشی_و_تشکر_کا_دن
عبود نے لکھا: سارے مسائل حل ہوگئے اور تمام موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوچکی، اب یہی ایک موضوع باقی تھا، اس پر بھی بات کرلیں۔
 

شیئر: