Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناگپور ٹیسٹ: سری لنکا کو اننگز اور239رنز سے شکست

ناگپور: ہندوستانی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 239رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں بڑی فتح کا اپنا ہی ریکارڈ برابر کر دیا۔ سری لنکا کو اننگزکی شکست سے بچنے کےلئے 405رنز درکار تھے پوری ٹیم دوسری اننگز میں 166رنز پر ہی ہمت ہار گئی۔روی چندرن ایشون نے4وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ کرکٹ میںتیز ترین 300وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے بولر بھی بن گئے۔ ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کو ڈبل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں:سری لنکن آل راونڈ ر شناکا پرگیند کھرچنے کا 75 فیصد میچ فیس جرمانہ
 سری لنکا کی پہلی اننگز 205رنز کے جواب میں ہندوستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 610رنز بنا کر اپنی اننگز ڈیکلیئر کی توسری لنکا کوسب سے پہلے 405رنز کی اس برتری کے خاتمے کا چیلنج درپیش تھا اس سے عہدہ برا ہو نے کی کوشش میں دوسری اننگز شروع کی تو ہندوستانی بولرز ایک مرتبہ پھر سری لنکن بیٹنگ لائن پر حاوی ہو گئے اور سوائے کپتان دنیش چندی مل کے کوئی اور بیٹسمین ان بولرزکا مقابلہ نہ کرسکا۔ چندی مل نے 61 رنز بنائے جبکہ سورنگا لکمل 31رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔سری لنکن کی ٹیم166رنز پر ہی بنا سکی ۔ جس کے باعث اننگز اور239رنز سے ایک بڑی شکست کو گلے لگانا پڑا۔
مزید پڑھیں:کولکتہ ٹیسٹ : سری لنکا یقینی شکست سے بچ گیا
ہندوستانی ٹیم نے2007ءمیں بنگلہ دیش کو بھی اسی فرق سے ہرایاتھا، آج ہند نے اپنا ہی ریکارڈ برابر کیا، روی چندرن ایشون نے67رنز دے کر 4اور میچ میں مجموعی طور پر130کے عوض8وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین ٹرپل سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ ایشانت شرما، رویندر جڈیجہ اور امیش یادو نے2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 2دسمبر سے نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: