Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، مریم اورنگزیب

  اسلام آباد .. وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک تیزی کے ساتھ ترقی کر رہاتھا کہ نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا گیا ۔ پاکستان کے وسیع ترمفاد کےلئے وزیر قانون کو مستعفی ہونا پڑا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔فیض آباد دھرنا ختم ہونے سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔ 2013ءمیں جب مسلم لیگ نواز نے باگ ڈور سنبھالی ملک تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہورہا تھا۔ ملک سے دہشت گردی ختم ہورہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تمام پہلووں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ 2017ءمیں وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا گیا ابھی بھی بہت سے قربانیاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک کے وسیع تر مفاد میں اس سے آگے بڑھنا ہو گا ۔

شیئر: