Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان کا فوجی وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد.. افغانستان کا فوجی وفد جمعرات کو پاکستانی فوجی حکام سے سیکیورٹی معاملات اور دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے کیلئے اسلام آباد پہنچے گا ۔ افغان سفارتخانے کے مطابق 7 رکنی وفد کی قیادت افغان چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد حبیب حصاری کرینگے ۔ سفارتخانے نے مزید کہا کہ وفد میں وزارت دفاع ، وزارت خارجہ اور انٹیلی جنس کے افسران شامل ہونگے۔ باضابطہ مذاکرات یکم دسمبر کو ہونگے ۔ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے مذاکرات کی تصدیق کی تاہم مزید کچھ نہیں بتایا ۔ پاکستان مذاکرات کے دوران افغانستا ن میں پاکستانی شدت پسندوں کی موجودگی کا مسئلہ اٹھائیگا ۔ پاکستانی حکام مذاکرات میں بارڈر مینجمنٹ کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے ۔ پاکستان کو شکایت ہے کہ افغانستان نے سرحد محفوظ بنانے کیلئے اس طرح اقدامات نہیں کئے جس طرح پاکستان کر رہا ہے۔ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد محفوظ بنانے کیلئے باڑ لگانے کا کام شروع کیا ہے ۔ پاکستانی سائیڈ پر سینکڑوں چیک پوسٹ اور قلعے بنائے جا رہے ہیں تاکہ شدت پسندوں کی غیر قانونی آمدو رفت کو روکا جائے ۔ افغانستان بھی دعویٰ کرتا ہے کہ ان کے مسلح مخالفین افغانستان میں حملوں کیلئے پاکستانی سر زمین استعمال کرتا ہے ۔
 

شیئر: