Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ،4ہلاک

پشاور ...پاک، افغان سرحد پر کرم ایجنسی میںڈرون حملے میں4 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میںحقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کو نشا نہ بنایا گیا۔غوزگڑھی کے علاقے میں ایک مکان پر 2میزائل فائر داغے گئے ۔مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی سے متصل پاک،افغان سرحدی علاقے میں حملہ ہوا۔ حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر عبدالرشید کو ہدف بنایا گیا تاہم ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

شیئر: