اسلام آباد...اسلام آبادپولیس نے فیض آباد آپریشن کی رپورٹ سپریم کوررٹ میں جمع کرادی۔ رپورٹ میں بتایاگیاکہ پولیس اہلکاروں کی تھکاوٹ ناکامی کی بڑی وجہ تھی۔ 2دن تک دھر نے کے مقام پرتعینات رہنے سے اہلکار تھک چکے تھے۔ راولپنڈی سے تازہ دم مظاہرین دھرنے میں شامل ہوتے رہے۔رپور ٹ میں بتایاگیاکہ مختلف سیکیورٹی اداروں میں کو آرڈی نیشن کا فقدان تھا۔معاملہ حساس ہونے سے زیادہ وقت مذاکرات میں لگا۔ کھلی جگہ ہونے سے آنسوگیس مظاہرین پر اثرانداز نہ ہوسکی ۔ اہلکاروں کو مظاہرین کی جانب سے تقریروں کے ذریعے گمراہ بھی کیا جارہا تھا جس سے فورسز کے استعمال میں مشکلات پیش آئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مظاہرین آپریشن کے لئے پہلے سے تیار تھے۔ انہوں نے دھرنے کے مقام کے قریب ان تمام سیکیورٹی کیمروں کے تار کاٹ دیئے تھے جن کے ذریعے ان پر نظر رکھی جارہی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے 4 گھنٹے میں 80 فیصد علاقہ خالی کرالیا تھا ۔ اسی دوران راولپنڈی کے قریبی علاقوں سے تحریک لبیک پاکستان کے مزید کارکنان پہنچ گئے ۔