Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل دیاں گلاں، عاطف کی آواز میں

بالی وڈ کی نئی فلم ' ٹائیگر زندہ ہے' کا دوسرا گیت پیش کردیاگیاہے۔” دل دیاں گلاں“ کے عنوان سے یہ گیت مشہو ر و معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایاہے۔ گیت کی وڈیو میں سلمان خان برف باری کے دوران برف سے ڈھکی سفید زمین پر رنگوں سے کترینہ کیف کی تصویر بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس گیت کو کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ کترینہ کیف اور سلمان خان پر عکسبند کیاگیا فلم کا یہ رومانوی گیت اس سے قبل جاری ہونےوالے فلم کے پہلے گیت' سواگ سے سواگت' سے بالکل مختلف ہے۔ سلمان کترینہ کی نئی فلم' ٹائیگر زندہ ہے' 22 دسمبر کو ریلیز کی جائےگی۔
 

شیئر: