Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” تخفیضات“ ایپلیکیشن کے ذریعے 40 لاکھ سستی اشیاءمہیا ہیں، وزارت تجارت

ریاض.... سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اعلان کیا ہے کہ " تخفیضات" ایپلیکیشن کے ذریعے پیش کی جانے والی رعایتی اشیاءکی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی۔ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 1168 تجارتی مراکز سستی رعایتی اشیاء فروخت کررہے ہیں۔ 5 لاکھ سے زیادہ صارفین اسمارٹ آلات کے ذریعے ایپلیکشن سے استفادہ کررہے ہیں۔ رعایتی سستی اشیاءمیں ملبوسات، بچوں کے لوازمات، خوشبویات، کھیلوں کا سامان، جوتے، گھریلو آلات ، آرائشی اشیائ، گھڑیاں، زیورات ، فرنیچر، گھروں کو بہتر بنانے میں استعمال کئے جانے والا آلات و سازو سامان، بیگز، چشمے شامل ہیں۔ عکاظ اخبار کے مطابق وزارت تجارت نے توجہ دلائی کہ سستی رعایتی اشیاء کی تفصیلات جاننے کیلئے " تخفیضات" اپیلی کیشن سے استفادہ کیا جائے۔ اپیلی کیشن کا مقصد صارفین کو مناسب سستی اشیاء کی تلاش میں وقت اور زحمت سے بچانا ہے۔ علاوہ ازیں صارفین کو فرضی رعایتی اشیاءاور پیشکشوں سے بھی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ 

شیئر: