Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ ماڈل ٹان رپورٹ پبلک کرنے کا حکم،حکومتی اپیل مسترد

لاہور... لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل کو مسترد کردی ۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں قائم 3 رکنی فل بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 30 دن کے اندر جسٹس باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے اور پاکستان عوامی تحریک کو رپورٹ فراہم کی جائے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ رپورٹ ٹرائل پر اثرانداز نہیں ہو گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حتمی نہیں۔ ہمارے پاس سپریم کورٹ جانے کا آپشن موجود ہے۔ رپورٹ نامکمل ہے۔ اس لئے اسے منظر عام پر نہیں لا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔ پنجاب حکومت نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

شیئر: