Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیرستان میں دھماکہ 8 افراد جاں بحق

  پشاور.. شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سڑک کے کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں بارودی مواد نصب تھا۔ فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس میں تربیت کے لئے جانے والے افراد سوار تھے ۔سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔واضح رہے کہ چند دن قبل جنوبی وزیرستان میں دھماکے سے امن کمیٹی کے سربراہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

شیئر: