Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردی اور انگرکھا کرتی کا حسین امتزاج

سرد موسم میں کرتیوں کے نت نئے ڈیزائن متعارف کروائے جاتے ہیں جنہیں خواتین اپنی پسند ، شخصیت اور دلچسپی کے مطابق اپنا سکتی ہیں . عمومی طور پر سردیوں میں گہرے رنگوں کا انتخاب زیادہ مناسب رہتا ہے . اگر انگرکھا اسٹائل کی بات کی جائے تو اس کے لیے رنگوں کا درست امتزاج بے حد اہم ہے . گہرے نیلے ، سبز ، زرد مائل پیلا  یا گہرا کاہی رنگ خنکی میں گرم تاثر مرتب کرتے ہیں . اس کے علاوہ  انگرکھا کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں کپڑے کی دہری تہہ استعمال کی جاتی ہے اس لیے یہ سردی سے بچانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے .  اگر آپ بھی انگرکھا سلوانے کا ارادہ رکھتی ہیں تو روایتی ڈوری والے انداز کا انتخاب کیجیے ۔
مزید پڑھیں:بلیک جیکٹ سردیوں میں فیشن ٹرینڈ

شیئر: