Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمید الدین سیالوی ن لیگ سے علیحدہ

  سرگودھا.. سرگودھا کے پیر حمید الدین سیالوی نے مسلم لیگ (ن ) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔انہوںنے کہا کہ ن لیگ سے اب کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔10دسمبر کوفیصل آباد میں جلسے کے لئے درخواست بھی دیدی ۔ جلسے میں علماء و مشائخ کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت سے متعلق آئینی ترمیم کے ذمہ داروں کو سزا دینے تک احتجاج جاری رہے گا ۔ اب صرف وزیرقانون رانا ثنا اللہ نہیں دیگر اراکین اسمبلی کو بھی مستعفی ہونا پڑے گا۔ رانا ثنا اللہ کے استعفے کے معاملے پر حکومت کو کافی وقت دیا ۔ لیگی رہنما استعفوں کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ۔ہم پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں کہ حکومت سے ڈیل ہو گئی ۔اس لئے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ 10 دسمبر کو جلسے میں 15 لیگی اراکین اسمبلی استعفیٰ دینے کا اعلان کریں گے۔ استعفے دینے والے ارکان اسمبلی کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ پیر حمید الدین سیالوی سرگودھا کے گاوں سیال شریف کے چشتی سلسلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ممتاز عالم خواجہ قمر الدین سیالوی کے بیٹے ہیں۔ حمید الدین سیالوی 1988 سے 1993تک سینیٹ کے ممبر رہے۔ جمعیت المشائخ کی بنیاد بھی رکھی ۔

شیئر: