Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب لڑیں گے اور سڑکوں پر نکلیں گے، زرداری

لاہور...سابق صد آصف علی زرداری اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی ۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں جماعتوں کی قیادت نے مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ علامہ صاحب سے پرانی وابستگی ہے ۔ انہوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان اور جمہوریت کا ساتھ دیا ،بی بی کے زمانے میں بھی انہوںنے ہمارا ساتھ دیا ۔ہم بھی اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ ان کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کےلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ فلسطین کے لئے آواز اٹھائی ہے ۔ڈاکٹرطاہر القادری سے درخواست کی ہے کہ ہم دونوں دوسرے ممالک میں جائیں اور وہاں کے سربراہان سے بات کریں اور انہیں کہیں کہ وہ اپنے نظریات اور سوچ سے امریکی صدر کا مائنڈ سیٹ تبدیل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پرآنکھیں بند نہیں کرسکتے ۔ شروع دن سے عوامی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اب واضح کہتے ہیں کہ بہت ہو گیا ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف مستعفی ہوں ۔ عدالت کے سامنے پیش ہوں ۔ا گر عدالت انہیں ضمانت دیتی ہے تو یہ بعد کا موضوع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی ذہنیت کو جانتے ہیں ۔ہمیں پتہ ہے کہ پنجاب میں پولیس کیسے کام کرتی ہے اور کیسے وار کئے گئے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ واضح کرتے ہیں کہ اب شہباز شریف کو برداشت نہیں کریں گے ۔ اس کے لئے جدوجہد کریں گے ۔ لڑیں گے او رسڑکوں پر نکلیں گے۔ ۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی او رطاقت کو دعوت نہیں دے رہے بلکہ خود ان سے لڑنے کی بات کر رہے ہیں ۔ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی تیسری قوت اس میں دلچسپی رکھتی ہے ۔کیا ملک کی معاشی صورتحال ایسی ہے ۔پاکستان پر 56ارب ڈالر کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔کیا 56ارب ڈالر کو کوئی اپنے سر لینے کے لئے تیار ہے ۔ سیاسی فورسز ہی اسے ہینڈل کر سکتی ہیں ۔قبل ازیں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملاقات کے دوران بیت المقدس اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر انکوائری ٹربیونل کی رپورٹ کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے ۔جسٹس باقرنجفی رپورٹ میں شہبازشریف کوواضح طورپر ملوث قرار دیا گیا ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان سرنڈر کرکے خود کو قانون کے حوالے کریں ، قانون جو فیصلہ کرے گا ہم اسے قبول کریں گے ۔ 
 

شیئر: