Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے حماد صدیقی کو پاکستان کے حوالے کردیا

  کراچی ...سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مطلوب حماد صدیقی کو متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے حوالے کردیا ۔ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا۔ تمام دستاویزات کے تبادلے کے بعدخفیہ ادارے کے سپرد کیا گیا۔11ستمبر 2012ءکو کراچی کی فیکٹری علی انٹر پرائزز میں لگنے والی آگ میں 259 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھاکہ فیکٹری میں آگ لگانے میں ایم کیو ایم ملوث ہے۔سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملوث ملزم رحمان عرف بھولا کو انٹرپول کی مدد سے بینکاک سے گرفتار کرکے دسمبر 2016 میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔رحمان بھولانے اعترافی بیان میں کہا تھاکہ بھتہ نہ ملنے پر حماد صدیقی کے حکم پر فیکٹری کو آگ لگائی گئی۔

شیئر: