Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'گولڈ' کی شوٹنگ مکمل ' اکشے خوش

بالی وڈ کے مشہور و معروف اداکار اکشے کمار ان دنوں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اکشے نے اپنی فلم ' گولڈ' کی شوٹنگ مکمل ہوجانے پر ایک منفرد انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیاہے۔ اکشے نے ایک وڈیو پیش کی ہے جس میں ان کی خوشی دیدنی ہے۔ اس وڈیو میں اکشے کمار سمندر کے کنارے سفید قمیض اور لنگی پہنے ایک کرسی پر کرتب دکھاتے اور قلابازیاں کھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس وڈیو میں اکشے نے فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے پربھرپور طریقے سے اپنی خوشی اظہار کیاہے۔ اکشے کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہترین انداز مین بہترین ٹیم کے ساتھ فلم میں کام کیا۔یاد رہے فلم ' گولڈ' میں اکشے کےساتھ ٹی وی اداکارہ مونی رائے پہلی بار بطور ہیروئن آرہی ہیں۔ فلم اگلے برس ریلیز ہوگی۔
 

شیئر: