Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسم کی چکنائی سے تیار ہونیوالی انقلابی دوا سے پھوڑوں کا علاج ممکن

کیلیفورنیا ......  جسم کی چکنائی سے تیار کی جانے والی نئی انقلابی دوا کے نتیجے میں پھوڑوں کا علاج ممکن ہوگیا۔ برطانیہ میں ہر سال ان پھوڑوں اور انکے خراب ہونے سے 40ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ اس تجرباتی دوا میں انسانی جسم کی چکنائی کے خلیات میں پایا جانے والا مواد استعمال کیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں اس سلسلے میں چوہوں پر تجربات کئے گئے جس کے نتیجے میں یہ چوہے ہارمون انجکیٹ کرنے کے بعد زندہ رہے۔اس بیماری کے نتیجے میں ہر تیسرا متاثرہ شخص ہلاک ہوجاتا ہے۔ادھر برطانوی ماہرین نے اس کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ایسے مریضوں کا کامیاب علاج ممکن ہوگا۔ برطانیہ میں ایسے مریضوں کی تعداد سال میں ڈیڑھ لاکھ ہوتی ہے جبکہ ان میں سے 12ہزار کو تو ہر صورت میں بچایا جاسکتا ہے بشرطیکہ بیماری کے آثار نمودار ہوتے ہی ڈاکٹر انہیں صحیح دوا تجویز کریں۔ متعدد مریض زخم کے بعد جلد میں داخل ہونے والے جراثیم کے نتیجے میں بیمار پڑتے ہیں۔ 

شیئر: