Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں خالدہ ضیاءکے اثاثے!

ریاض ....بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاءنے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں انکے کسی خاندانی کا نہ تو بینک بیلنس ہے اور نہ ہی غیر منقولہ جائدادیں ہیں۔ گزشتہ دنوں بنگلہ دیشی میڈیا نے یہ رپورٹ جاری کرکے پورے ملک میں ہنگامہ برپا کردیا تھا کہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیاءسعود ی عرب میں اثاثے رکھے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی قومی پارٹی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام نے واضح کیا کہ اس حوالے سے جو رپورٹیں شائع کی جارہی ہیں بالکل غلط ہیں۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ نے جو حوالے رپورٹوں میں دیئے ہیں وہ سب فرضی ہیں۔ حقیقت سے انکا کوئی تعلق نہیں۔
 

شیئر: