Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے دیپیکا پسند ہیں،مادھوری

 معروف بالی وڈ اداکارہ مادھوری دکشت نے ”پدماوتی “کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون کی تعریف کی ہے۔ مادھوری نے کہا کہ دیپیکا نے 'پدماوتی' میں رانی پدمنی کا اہم تاریخی کردار نبھایاہے ۔ دیپیکا کی شخصیت تاریخی کرداروں کیلئے خوب جچتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بالی وڈ کی دیگر اداکارائیں اپنے منفرد انداز کے باعث پسند ہیں ۔دیپیکا پڈوکون کی شاندار اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے مادھوری نے کہا کہ دیپیکا اپنے تاریخی کرداروں کے حوالے سے منفرد پہچان رکھتی ہیں اور ان کرداروں کو بھرپور انداز میں نبھاتی ہیں ۔مجھے دیپیکا پڈوکون کافی پسند ہیں۔
 

شیئر: