Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک پولیس کیلئے ڈرون

ریاض۔۔۔۔2018کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے اسمارٹ ڈرون ستعمال کئے جائیں گے۔ نجم کمپنی کے قائم مقام ایگزیکٹیو چیئرمین ہانی الدہان نے بتایا کہ اسمارٹ ڈرون اُن شاہراہوں پر استعمال ہونگے جہاں حادثات کثرت سے ہوتے رہتے ہیں۔ شروعات ریاض سے ہوگی۔ تجربہ کامیاب ہونے پر مملکت کے دیگر علاقوں میں بھی اس سے فائدہ اٹھایا جائیگا۔ دمام میں ٹریفک سلامتی کے چوتھے فورم اور نمائش کے دوران الدہان نے واضح کیا کہ یہ ڈرون جائے وقوعہ کی منظر کشی کرینگے ۔ تمام فریقوں کے بیانات ریکارڈ کرینگے اور پھر باقی معاملہ آن لائن مکمل کیا جائیگا۔اس کا مقصد جائے وقوعہ تک فوری رسائی اور ٹریفک اژدہام سے پیدا ہونیوالے مسائل کے منفی اثرات سے بچنا ہے۔

شیئر: