Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکرٹ سپراسٹار' تائیوان میں مقبول

عامر خان اور زائرہ وسیم کی نئی فلم ' سیکرٹ سپراسٹار' کو جہاں ہندوستان میں مقبولیت ملی وہیں یہ فلم اب تائیوان میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے ۔ عامر خان کی سیکرٹ سپراسٹار' کو تائیوان کے سینما گھروں میں ریلیز کیاگیا جہاں فلم شاندار بزنس کررہی ہے۔اس سے قبل اس فلم کو ہندوستان کے ساتھ پاکستان ،سنگاپور، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیاجاچکاہے۔ عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں مرکزی کردار زائرہ وسیم نے نبھایاہے۔
 

شیئر: