Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک بچانے کیلئے آئین توڑا جا سکتا ہے،مشرف

اسلام آباد ...سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لا لگنے کا کوئی امکان نہیں۔سپریم کورٹ سے توقعات ہیں کہ وہ اس حکومت کو گھر بھیجے گی ۔حکمران نااہل ہیں۔ گورننس نہیں جانتے جو حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے وہ بہتر کررہا ہے۔وقت آگیا کہ نظام کو تبدیل کیا جائے نئے صوبے بنائے جائیں۔ ریاست کو بچانے کے لئے ن لیگ کی حکومت کو جانا ہوگا۔ ٹی وی انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ حکومت مدت پوری کرتی ہوئی نظر نہیں آرہی۔ میری دلی خواہش ہے کہ یہ جلد سے جلد جائیں اور نگران حکومت معاملات سنبھالے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالت بہت بری ہے۔ وزراءمعیشت کے حوالے سے جھوٹ بولتے ہیں۔ معیشت تباہ حال ہے پھر یہ لوگ کہتے ہیں کہ آمریت آگئی ہمیں چلنے نہیں دیتے۔ آپ اگر ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں تو آپ کو کون چلنے دے گا ۔ سپریم کورٹ سے بہت سی توقعات ہیں وہ کچھ ایسے فیصلے دیں گے کہ یہ حکومت چلی جائے۔ اگر فوج ان کی سپورٹ کرتی ہے تو میری نظر میں اچھا ہے۔ اس وقت ٹیکنو کریٹ حکومت کی ضرورت ہے ہمیں ریاست کو بچانا ہے اس کیلئے آئین کو توڑا جاسکتا ہے۔ یہی پاکستان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جانتا ہوں وہ ایماندار شخص ہیں عمران خان سیاسی طو رپر غلطیاں تو کر سکتے ہیں مگر وہ کرپٹ نہیں ۔ 

شیئر: