Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران بتائیں ان کا ذریعہ معاش کیا ہے،سعد رفیق

لاہور...وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ اختلاف رائے کو زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے۔ہمارا عدلیہ سے کوئی اختلاف نہیں، اگر کوئی بنچ قانون و آئین کے خلاف فیصلہ دیتا ہے تو اس کا مطلب لڑائی نہیں۔عدلیہ کو بے توقیر کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ اگر اختلاف کو دشمنی میں نہ بدلیں تو کوئی خطرہ نہیں۔اگر معزز بنچ قانون کے منافی ہو تو آئینی دائرے میں رہتے ہوئے بات کرنا ہمارا حق ہے۔ ججوں کو ریمارکس دیتے ہوئے اپنے عہدوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پر تنقید کا سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوںنے کہاکہ ملک میں احتساب کے نام پر گھناونا کھیل کھیلا جارہا ہے۔عمران خان نے اعلیٰ عدلیہ کے سامنے تسلیم کیا کہ ان کی آف شور کمپنی ہے لیکن پھر بھی انہیں کلین چٹ ملی جس پرسوالات تو اُٹھتے ہیں۔اس کے برعکس نوازشریف کو تنخواہ لینے کے الزام میں نااہل قرار دے دیا گیا۔ عمران خان بہت پرہیزگار بنتے ہیں وہ بتائیں 310 کینال کا گھر چلانے کے لئے کیا کاروبار کرتے ہیں اور آمدنی کتنی ہے۔ یہ بھی بتائیں کہ ان کا ٹیکس 2 لاکھ سے اوپر کیوں نہیں ہوتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا نام لینے سے ان کا پورا دن برا گزرتا ہے۔ان کا رویہ حاسد اور سوتن سا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید کو پہلے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ اب عدالتوں کو کس نے رگڑا دینا ہے، انہیں کون بتاتا ہے کہ احتساب میں اب کس کی باری ہے۔ 

شیئر: