تیز پات کے خشک پتے کھانوں اور سوپ کو خوشبودار بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں . کھانوں میں استعمال کرنے کے علاوہ تیز پات کو بطور حسن افزاء بھی استعمال کیا جا سکتا ہے . نہانے کے پانی میں تیز پات کا جوشاندہ شامل کر لینے سے جلد تروتازہ ہو جاتی ہے اور جسم کے درد میں آرام آتا ہے . اس کے علاوہ کسی صاف ململ کے کپڑے میں چورا کیے ہوئے تیز پات باندھ کر کمرے یا گھر کے کسی بھی حصے میں لٹکا ددینے سے ہوا خوشبودار ہو جاتی ہے .