Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام حرم پر حملہ کی خبر بے بنیاد ہے، ترجمان سیکیورٹی فوس

 

مکہ مکرمہ - - - - -حرم مکی شریف کی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ حرم مکی شریف کے کسی امام پر حملے کی کوشش نہیں کی گئی۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا میں گردش ہونے والی خبر بے بنیاد ہے۔حرم سیکیورٹی فورس کے ترجمان سامح السلمی نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ سوشل میڈیا میں افواہ اڑائی گئی ہے کہ حرم مکی شریف کے امام پر حملہ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ اس خبر کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک سپاہی تیز دھار آلہ ضبط کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔حقیقت یہ ہے کہ حرم مکی شریف کے ایک زائر کے سامان میں تیز دھار آلہ ضبط ہوا ہے جسے وہ لاعلمی میں اپنے ساتھ حرم لے جارہا تھا۔ جب اسے سمجھا یا گیا کہ تو اس نے معذرت کرلی اور سامان ہوٹل میں رکھ کر واپس آگیا۔

شیئر: