اسلام آباد... اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 2 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہ قابوس عزیز کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر رکھا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کے خلاف عدالتی کارروائی روک دی ہے۔ اسحاق ڈار کی طرف سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔ ہائیکورٹ نے 17جنوری تک حکم امتناع جاری کیا ہے۔ اسحاق ڈار کو کافی وقت مل گیا ۔ اب ان کی نیک نیتی سامنے آجائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو17 جنوری تک اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دیاتھا۔