Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمرشل طیارے اڑاﺅں گی، گلوکارہ رابی پیرزادہ

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میں نے چھوٹا طیارہ اڑانے کی تربیت حاصل کر رکھی ہے اور اب کمرشل جہاز میں بطور پائلٹ خدمات انجام دینے کی خواہش ہے۔ اس حوالے سے لائسنس کیلئے بھی اپلائی کروں گی۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے بہت عرصے قبل چھوٹا طیارہ اڑانے کی تربیت مکمل کر لی تھی مگر شوبز کی مصروفیات کی وجہ سے اس جانب توجہ نہیں دے سکی تاہم اب میں نے پختہ ارادہ کر لیا ہے کہ میں کمرشل طیارے اڑاﺅں گی۔ بہت ساری خواتین کمرشل پائلٹس ہیں، جلد میں بھی پائلٹ کے طور پراپنی صلاحیتیں منواﺅں گی۔
 

شیئر: