Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قنفذہ میں غیر ملکی کی موت کا معمہ!

قنفذہ ....قنفذہ پولیس کو ایک سیاحتی مرکز میں کام کرنے والے غیر ملکی کی نعش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے۔ اسکی نعش کے برابر میں گیس سلنڈر اور اسکی لیڈ پڑی ہوئی تھی۔ وہ قنفذہ کے ایک سیاحتی مرکز کا ملازم تھا۔ جرائم کے شواہد پر مامور ادارے کے اہلکار اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایشیائی شہری نے اپنے منہ میں گیس سلنڈر کی لیڈ رکھ کر گیس کے ذریعے خودکشی کی ۔ جائے وقوعہ سے نشانات کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔ غیر ملکی کی موت کی حقیقت دریافت کرنے کیلئے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: