Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹیوں کے حجم میں کمی

جدہ...وزارت تجار ت و سرمایہ کاری نے واضح کیا ہے کہ روٹی کے وزن میں کمی کرنے والی بیکریوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ تعاقب شروع کردیا گیاہے۔ المدینہ اخبار کے مطابق تازہ ترین رپورٹوں سے پتہ چلا تھا کہ بازار میں کم وزن کی روٹی فروخت کی جارہی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ تھیلی میں روٹی اور سمولی کا وزن کم از کم510گرام مقررہے۔ اس سے کم کی قطعاً اجازت نہیں۔ اسی طرح سفید روٹی کا وزن 150گرام رکھاگیا ہے۔ بیکریوں کے مالکان نے حالیہ دنوں میں روٹی کے سائز اوروزن میں تبدیلی کردی ہے۔تھیلی میں روٹیوں کی تعداد بھی 4سے گھٹا کر 3کردی گئی ہے۔
 

شیئر: