Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹل بہاری واجپائی کو ٹویٹرز کی طرف سے مبارکباد

25 دسمبر کو انڈیا میں سابق ہندوستانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا یوم پیدائش ہے۔اٹل بہاری واجپائی انڈیا کے دسویں وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم لیڈر ہیں۔ہند میں ان کے 93 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہیش ٹیگ جاری کیا گیا جو انڈیا میں ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ عالمی ٹرینڈ میں 50ویں نمبر پر پہنچ کر کچھ گھنٹے بعدتیسرکا عالمی ٹرینڈ بنا۔
مزید پڑھیں: قائد کا پاکستان، ٹاپ ٹرینڈ
انڈین پارلیمنٹ کے ممبر کلدیپ بشنوئی نے اٹل بہاری واجپائی کے بارے میں لکھا:ایک نظریاتی سیاستدان ،بہترین مقر ر اور پورے سیاسی ماحول میں سب سے عقلمند سیاستدان ہیں۔ ہمیشہ ان کا کام ان کی بات سے زیادہ بولتا ہے۔ سابق وزیراعظم کو سالگرہ مبارک ہو۔
ہندوستانی وزیر ہیمانتا بسوا سرما نے ٹویٹ کیا:سر اٹل بہاری واجپائی ایسی شخصیت ہیں جس نے ہمیشہ ہمیں متاثر کیا،ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے حکم کے مطابق ہم نے سابق وزیر اعظم واجپائی کی تعلیمات اور اصولوں کو یاد کیا جو انہوں نے ہمیں سکھائے تھے۔
وزیر تجارت اور صنعت سریش پرابھو نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میری قسمت بہت اچھی تھی کہ سر اٹل بہاری واجپائی کی کابینہ کے دوران 6 مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہا ،بہت کچھ سیکھا، ان کی سب سے اچھی حکومت تھی ۔
رائے دیں: 2017ءمیں سعودی عرب کی اہم ترین خبر کیا تھی؟
 
 

شیئر: