Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیروانی سلوا نے والوں کو شرمندگی ہو گی، شاہد خاقان

حسن ابدال... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ 15 جولائی کو نئے الیکشن کے بعد دوبارہ مسلم لیگ ن کی حکومت آئے گی۔ عدالت کے فیصلوں پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ سیاسی عدم استحکام نہ ہوتا تو پاکستان زیادہ ترقی کرتا ۔ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے، شیروانی سلوا کر رکھنے والوں کو بھی شرمندگی ہو گی۔ ہزارہ موٹر وے بر ہان سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے شرافت کی سیاست کی اور صرف کام کیا۔ الزام تراشیوں اور گالیوں کا جواب کارکردگی سے دیا۔ خنجراب سے گوادر تک منصوبوں کا جال بچھا دیا ۔ایسے منصوبوں کیلئے وژن اور محنت چاہیئے جو نوازشریف نے کر کے دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اور زرداری دور کا کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں۔ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی بتائے وسائل کہاں خرچ کئے؟انہوںنے مزید کہا ہزارہ موٹروے کا منصوبہ علاقے میں ترقی اور خوشحالی لائے گا ۔ ہزارہ موٹروے پر 34 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ منصوبے سے پاکستان کے ایک کروڑ عوام کو فائدہ ہوگا۔ جتنی سڑکیں اس دور حکومت میں بنیں 66 سال میں نہیں بنیں۔ ن لیگ صرف وعدے نہیں بلکہ کام کر کے دکھاتی ہے۔ 

شیئر: