Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قائداعظم گیمز :بیس بال میں سونے کا تمغہ

اسلام آباد:پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں پنجاب نے بیس بال ایونٹ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں فاٹا کو شکست دی، خیبرپختونخوا نے سندھ کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے سلسلے میں کھیلے گئے بیس بال ایونٹ کے فائنل میں پنجاب نے فاٹا کو با آسانی 12-2 سے ہرا کر سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 16-3 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔

شیئر: