Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایزابیلا کیف کاسمیٹک برانڈ کی سفیر مقرر

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیلا کیف کو کاسمیٹک برانڈ کے نئے چہرے کیلئے منتخب کر لیا گیا ۔کرینہ کپور اور شردھا کپور پہلے ہی اس برانڈ کا حصہ بن چکی ہیں۔یہ برانڈ اس سے پہلے کترینہ کیف کو لانچ کرچکا ہے۔ اب وہ ان کی بہن ایزابیلا کو ایک نئے چہرے کی حیثیت سے اپنے برانڈ کا حصہ بنانا چاہتا ہے ۔ 2014 میں فلم ڈاکٹر کیبی سے ڈبیو کرنے والی اداکارہ ایزابیلا نے کہا کہ اس برانڈ کی نمائندگی کسی اچھے موقع سے کم نہیں، یہ ہندوستان کا سب سے پسندیدہ برانڈ ہے۔ میں اس کیلئے کام کرنے پر کافی پرجوش ہوں۔
 

شیئر: