Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی علاقہ غیر نہیں خود قبضے ختم کراﺅنگا، مراد علیشاہ

 کراچی ..... وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی زمین یہاں کے عوام کی ہے اور یہ علاقہ غیر نہیں زمینوں پر غیر قانونی قبضے خود ختم کراﺅں گا۔منگل کووزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے زمینی معاملات پرغور کیا گیا۔ وزیراعلی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو کورنگی اور دیگر علاقوں میں گاربیج کی منتقلی اور لینڈ فل سائیٹ کے لیے زمین کے مسائل ہیں۔وزیر بلدیات جام خان شورو نے دوران بریفنگ بتایا کہ جی ٹی ایس کے لیے کے ڈی اے نے سیکٹر 52 کورنگی میں گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کے لیے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو زمین الاٹ کی ہے ۔ پاک آرمی کا کہنا ہے کہ یہ زمین ان کی ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ضلع شرقی کے لیے سہراب گوٹھ میں جی ٹی اے کے لیے زمین دی گئی ہے لیکن اس زمین پرغیرقانونی قبضہ کیا جارہا ہے، ضلع ملیر کے دیہی گنگیارو پر 40 ایکڑ زمین ہے جس پربھی کچھ بااثرلوگوں کا قبضہ ہے۔ اس کے علاوہ میوہ شاہ اور دھوبی گھاٹ پر بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی زمین پر قبضہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ زمین کراچی کی عوام کی ہے میں اس کو لوٹنے نہیں دوں گا، اگر آج آپ نے یہ قبضہ نہیں چھڑوایا تو میں خود آﺅں گا۔وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی، میمبرایل یو، ڈی جی کے ڈی اے اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پر کمیٹی قائم کردی۔ مجوزہ کمیٹی واگزار کرائی گئی زمین کا رکارڈ ترتیب دے کر تصدیق کے بعد اس کو محفوظ کرے گی اور اس پر تجاویز دے گی۔
 

شیئر: