Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانچسٹر یونائیٹڈ، لیور پول، لیسٹر سٹی، نیوکاسل یونائیٹڈ کی فتح

  لندن:انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایورٹن، لیور پول نے برونلی، لیسٹر سٹی نے ہڈرزفیلڈ ٹاون اور نیوکاسل یونائیٹڈ نے اسٹوک سٹی کو شکست دے کر 2018ءکا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا۔ نئے سال کے پہلے راونڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایورٹن کو 0-2سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مارشل اور لنگرڈ نے گول کئے۔اس فتح کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ لیور پول نے برونلی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2سے ہرا دیا۔ لیور پول کی طرف سے مینی اور کلیون نے گول کئے۔ لیسٹر سٹی نے ہڈرز فیلڈ ٹاون کو بآسانی 0-3سے مات دی۔ ماہرز، سلیمانی اور البرائٹن نے گول کرکے ٹیم کو مضبوط فتح سے ہمکنار کیا۔ ایک اور میچ میں نیو کاسل یونائیٹڈ نے ا سٹوک سٹی کو سخت مقابلے کے بعد 0-1سے شکست دیدی۔ا سٹوک سٹی کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول پیرز نے خوبصورت موو بناتے ہوئے ا سکور کیا۔ 

شیئر: