Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#قاضی_کردار_کا_غازی

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر اور عالم اسلام کی نمایاں شخصیت قاضی حسین احمد کو جدا ہوئے 5 برس بیت گئے۔ ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے مداحوں کی طرف سے ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #قاضی_کردار_کا_غازی جاری کیا گیا جس میں صارفین نے عالم اسلام کے لیے کئی گئی ان کی خدمات کو خوب سراہا۔
نصراللہ خالد نامی صارف نے لکھا:ظالمو قاضی آ رہا ہے، ان کے زمانے کے لوگ اس نعرہ سے بخوبی واقف ہیں۔پہلے آدمی جنہوں نے کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی اور اپنی کرشمائی صلاحیت سے عوام کی قیادت کی۔ غیر معمولی خصوصیات کے مالک قاضی صاحب ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔
جماعت اسلامی پنجاب کا ٹویٹ تھا: ہر ایک کی زندگی میں دکھ ہوتے ہیں جو اس کے اپنے ذات تک محدود ہوتے مگر کچھ دکھ اجتماعی ہوتے ہیںجن کا درد مشترکہ ہوتا اور جن کی شدت بیک وقت سب کے لیے ایک سی ہوتی ہے۔ ایسا ہی ایک دکھ5 اور6 جنوری کی رات ہم سب نے سہا اور وہ دکھ تھا قاضی بابا کی جدائی کاتھا۔
جماعت ویمن کا ٹویٹ تھا: ہردم متحرک،وطن عزیز اورامت مسلمہ کادرد رکھنے و الے اتحاد امت کے عظیم داعی جماعت اسلامی کے بطل جلیل ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے آمین ۔
میاں عثمان جاوید نے کہا:قاضی حسین احمد ایک مشن ،ایک جذبہ اور ایک ولولہ کا نام ہے۔انکی وفات اس صدی کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ان کے بعد پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں کیا جا سکتا۔اللہ کریم انکے درجات بلند فرمائے۔
اسلامی پاکستان نامی اکاو¿نٹ سے ٹویٹ کیا گیا: سراج الحق صاحب نے ا±ن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر علامہ اقبال ا±ن کو دیکھ لیتے تو وہ کہہ ا±ٹھتے کہ جس مردِ مومن کا تصور میں پیش کیا کرتا تھا، یقینا یہ وہی شخص ہے۔
رضوان ساجد نے ٹویٹ کیا: ہر دور کے جابر و ظالم حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والا مجاہد، قاضی صاحب ۔
طیبہ چوہدری نے ان کے بارے میں اشعار ٹویٹ کیے:
 وہ شخص اب یاں نہیں ملے گا
وہ شخص اب اک سحر کی صورت 
جہاں میں پھیلاہوا ملے گا 
راہ خدا کے سپاہیوں کی 
دعاو¿ں میں وہ رچا ملے گا 
ستیزہ گاہوں میں جاں لڑاو¿ 
وہاں وہ خود تم سے آملے گا 
وہ شخض اب یاں نہیں ملے گا 
 

شیئر: