Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوناکشی سنہا، بینکاک میں گزاریں گی ایک ماہ

بالی وڈ فلموں کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا بینکاک پہنچ گئیں۔ اداکارہ ان دنوں اپنی نئی فلم'ہیپی بھاگ جائیگی ریٹرن' فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا ایک حصہ بینکاک میں ریکارڈ کیاجائےگا ۔ سوناکشی پورا مہینہ بینکاک میں گزاریں گی۔ہدایتکار مدثر عزیز کی نئی فلم ' ہیپی بھاگ جائیگی ریٹرن' 2016 میں ریلیز ہونےوالی' ہیپی بھاگ جائیگی' کا سیکوئل ہے جس میں اداکارہ سوناکشی سنہا سمیت ڈیانا پنٹی، ابھے دیول، جمی شیرگل اور علی فضل کام کررہے ہیں۔
 

شیئر: