Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”کل سے کریں گے ٹوٹل دھمال“

بالی وڈاکار اجے دیوگن اپنی کامیاب فلم ' گول مال اگین' کی شاندار کامیابی سمیٹنے کے بعد اب ایک اور کامیڈی ڈرامہ فلم ' ٹوٹل دھمال' کی شوٹنگ کا آغاز کررہے ہیں۔ اپنے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر اجے نے لکھا ہے' کل سے کریں گے ٹوٹل دھمال'، اس فلم کی پروڈکشن کمار اور اشوک ٹھاکیریا کے ساتھ خود اجے بھی کررہے ہیں۔ فلم میں اجے کےساتھ ارشد وارثی؛ رتیش دیشمکھ، جاوید جعفری سمیت ماضی کی مشہور فلمی جوڑی انیل کپور اور مادھوری دکشت بھی برسوں بعد اکٹھے نظر آئیں گے۔ٹوٹل دھمال' سال 2011 کی فلم دھمال کی ' سیکوئل فلم ہے جسے رواں برس کے اختتام پر ریلیز کیاجائےگا۔
 

شیئر: