Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ پر گم ہونے والا کروڑوں کا سونا بازیاب، چور گرفتار

 ریاض ..... ریاض ایئرپورٹ پر گم ہونے والا کروڑوں ریال کا سونا بازیاب کرلیا گیا۔ چور گرفتار کرلئے گئے۔ اس سے قبل مقامی میڈیا کے مختلف ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ کروڑوں ریال کا سونا ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر لاپتہ ہوگیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ چند روز قبل سونے سے بھرا کارٹن ریاض پہنچا تھا۔ کروڑوں ریال مالیت کا تھا، لاپتہ ہوگیا ہے۔ یہ سونا ایک طیارے کے ذریعے باہر سے آیا تھا۔ ایئرپورٹ حکام کا کہناہے کہ سونے کا کہیں نام و نشان نظر نہیں آرہا۔ کئی امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ ایک یہ ہے کہ طیارے کی لینڈنگ سے قبل ہی گم ہوگیا۔دوسرا امکان یہ ہے کہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچتے وقت غائب کیاگیا۔ متعلقہ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ سی سی کیمروں اور دقیق ترین تحقیقات کی بدولت چوروں کی شناخت کرلی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ سونا کنٹینر میں بھرا ہوا تھا۔ انتہائی فنکارانہ طریقے سے اس پر ہاتھ صاف کیا گیا۔ یہ سونا ایک خلیجی ملک کی ایئرلائنز نے ریاض پہنچایا تھا۔ واردات کرنے والوں کو پہلے ہی سے معلوم تھا کہ فلاں ایئرلائن کی فلاں پرواز سے اتنی مقدار میں سونا ریاض پہنچنے والا ہے۔ واردات کرنے والوں نے سونا چوری کرنے کے لئے سریع رفتار خفیہ طریقہ کار اپنایا۔
 

شیئر: