گلوکارہ حمیرا نے اپنا گھر ٹوٹنے سے پھربچا لیا
نامور پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان دوبارہ صلح ہوگئی۔ دونوں کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتار چڑھاو¿ کا شکار ہے۔ وہ اکثر میڈیا پر ایک دوسرے پر الزمات لگاتے نظر آتے ہیں ۔ حمیرا ارشد اپنے شوہر پر چوری کا الزام بھی لگاچکی ہیں۔حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے علیحدگی کے لئے عدالت میں خلع کی درخواست دائرکررکھی تھی تاہم اب انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے ایک بار پھر صلح کرکے گھر ٹوٹنے سے بچالیا۔ انہوں نے اپنے وکیل کی وساطت سے خلع کی درخواست واپس لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی احمد بٹ سے صلح ہوچکی ہے لہٰذا وہ طلاق لینا نہیں چاہتیں۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہوں۔واضح رہے کہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ گزشتہ 14 برس سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں تاہم دو برس قبل دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے تھے اور حمیرا نے خلع کی درخواست دائر کی تھی۔