Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میگھن مارکل سوشل میڈیا سے غائب

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ میگھن مارکل ان دنوں برطانوی شہزادے پرنس ہیری کےساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تیاریاں کررہی ہیں ۔ایسے میں انہوںنے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔ہالی وڈ خبروں کے مطابق اداکارہ میگھن مارکل نے اپنے تمام سماجی رابطہ اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کردیئے ہیں۔ میگھن مارکل کو اب کسی بھی سماجی ویب سائٹ پر نہیں دیکھا جاسکتا۔فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام تمام ویب سائٹس سے میگھن مارکل کے اکاﺅنٹس غائب ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل کی جانب سے باقاعدہ بیان جاری کیاگیاہے جس میں میگھن مارکل کے اکاﺅنٹ بند کرنے کی تصدیق کی گئی ہے ۔میگھن مارکل آئندہ چند ماہ میں شہزادہ ہیری سے شادی کرکے شاہی محل کی بہوبننے والی ہیں۔
 

شیئر: