ایم کیو ایم لندن کے رہنما حسن ظفر کی پراسرار ہلاکت
کراچی ..... کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے ایم کیو ایم لندن کے رہنما حسن ظفر عارف کی نعش ملی ہے۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ شناخت انکی جیب سے ملنے والے کارڈ کی مدد سے ہوئی ہے تاہم ہلاکت کے اسباب کیلئے نعش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ نعش پر تشدد کے نشانات نہیں اور موت طبعی ہوسکتی ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد درست بات کہی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر حسن عارف گزشتہ روز لاپتہ تھے۔ 73 سالہ پروفیسر ،کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فلاسفی میں پروفیسر رہے اور سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد 2016ءمیں ایم کیو ایم میں شامل ہوئے تھے۔