Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی:سعودی قونصلیٹ پر ایوارڈ

ریاض .... سعودی سول انجینیئر احمد زیدان نے کراچی میں سعودی قونصلیٹ ، اسکول اور ملازمین کی رہائش کی عمارت کا مثالی ڈیزائن تیار کرنے پر بین الاقوامی انعام جیت لیا۔ احمد زیدان کو ورلڈ آرکیٹکچرفیسٹیول ایوارڈ دیا گیا۔ یہ فیسٹیول جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہوا۔ احمد زیدان نے اس پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ کسی سعودی ایجنسی کو پہلی بار اس قسم کا اعزاز ملا ہے۔ کراچی میں سعودی قونصل خانے کی عمار ت کا نقشہ پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط سفارتی تعلقات کی کہانی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ دونوں ملکوں کے باشندوں کے بہت سارے رسم و رواج ایک جیسے ہیں۔ دونوں اسلامی ، دینی تشخص رکھتے ہیں۔ اس ڈیزائن میں سعودی ثقافت کی بھی بھرپور نمائندگی کی گئی ہے۔عمارت کا نقشہ ایک خوبصورت پارک کے درمیان بنایا گیا ہے۔

شیئر: