Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرائع کے احاطے میں ضبط شدہ بیکار گاڑیاں تلف کرادی جائینگی، مکہ میونسپلٹی

مکہ مکرمہ .....  مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے انتباہ دیا ہے کہ الشرائع کے احاطے میں جگہ جگہ کھڑی ہوئی ضبط شدہ بیکار گاڑیاں تلف کرادی جائیں گی۔ مالکان ان گاڑیوں کو عارضی کیفے ٹیریا کے طور پر استعمال کرنے لگے ہیں۔ جہاں سے فاسٹ فوڈ اور گرم مشروبات آنے جانے والوں کو فروخت کئے جارہے ہیں۔ یہ لوگ اس سلسلے میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے نمائندے کا کہناہے کہ ان دنوں الشرائع کے احاطے میں جہاں ضبط شدہ گاڑیاں رکھی جاتی ہیں مرد و خواتین کثیر تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ ششماہی چھٹی کی مناسبت سے الشرائع کو سیر و تفریح کی جگہ بناچکے ہیں۔ بیکار گاڑیو ںکے مالکان نے اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑیو ںکو عارضی کیفے ٹیریاز میں تبدیل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ حج اور عمرہ موسم میں محکمہ ٹریفک کے اہلکار الشرائع کے احاطے کو حج و عمرے کے لئے مکہ مکرمہ جانے والوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ یہ مکہ مکرمہ کے مشرقی محلے کے باشندوں کیلئے سیر و تفریح کا مرکز بھی ہے۔ مذکورہ محلوں میں تفریح کا فقدان ہے۔ اسی مجبوری کے تحت محلوں کے باشندے چھٹی کے ایام میں سیر سپاٹے کیلئے الشرائع کارخ کرتے ہیں۔ میونسپلٹی میں تعلقات عامہ کے انچارج اسامہ زیتونی نے کہا کہ الشرائع میں گشتی دکانوں پر نظررکھی جارہی ہے۔ ان سے کوئی بھی خلاف ورزی سرزدہوگی۔ قانونی کارروائی کی جائیگی۔ جہاں تک الشرائع میں کھڑی ہوئی بیکار گاڑیوں کا معاملہ ہے تو محکمہ ٹریفک کے ساتھ ربط و ضبط پیدا کرکے انہیں وہاں سے اٹھوا کر تلف کرانے کی اسکیم تیار کی جارہی ہے۔

شیئر: