Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3طلاق پر آرڈیننس لانے کا ارادہ نہیں، حکومت

نئی دہلی۔۔۔۔۔3طلاق پر آرڈیننس لانے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں تاہم بجٹ سیشن میں یہ بل منظور ہوجائیگا۔ لوک سبھا نے سرمائی سیشن میں 3طلاق بل کو منظوری دیدی تھی لیکن اب تک اسے راجیہ سبھا کی منظوری نہیں ملی۔ اس صورت میں کیا حکومت 3طلاق پر آرڈیننس لاسکتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار نقوی نے کہا کہ فی الحال حکومت کا اس طرح کا کوئی ارادہ نہیں ۔ حکومت چاہتی ہے کہ 3طلاق بل پر پارلیمنٹ میں غور و خوض کیا جائے، اس کے بعد اسے نافذ کیا جائے۔

شیئر: