Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں، قادری

لاہور .... پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ آج قومی اور مذہبی قیادت تکریم انسانیت کیلئے جمع ہوئی ہے۔ آج کمزوروں کو طاقت دینے کیلئے سب جمع ہوئے ہیں۔ میرا مقصد کوئی عہدہ حاصل کرنا نہیں۔چاہتا ہوں کہ کمزوروں کو آواز ملے لیکن پاکستان میں اس وقت انسانی حقوق کچلے اور قومی خزانہ لوٹا جا رہا ہے۔ نئے دور کے مجیب الرحمان سے ملک کو بچانا ہو گا۔ سلطنت شریفیہ نے آئین کو پامال کیا۔ ہم سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں۔ طاہر القادری نے کہا کہ ہم قانون ہاتھ میں لیتے تو آپ کا جاتی امراءسے نکلنا مشکل ہو جاتا لیکن ہم آئین اور جمہوریت کی اصل شکل کی بحالی چاہتے ہیں۔ ہمیشہ دنیا میں امن کا پیغام پھیلایا، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا قانون سب کیلئے ایک جیسا ہو، شہباز شریف نے 14 بے گناہ لوگوں کو قتل کرایا۔ پولیس عوام کی محافظ بننے کی بجائے جان لینے والی بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سلطنت شریفیہ کے جرائم کے خلاف جمع ہوئے ہیں۔ پنجاب پولیس نے جاتی امراءکو تحفظ دیا، عوام کو نہیں۔ شریف برادران رہے تو ملک میں جمہوریت اور خوشحالی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مجیب الرحمان کو اپنا نظریاتی قائد مانتے ہیں۔ نواز شریف نریندر مودی کو اپنا دوست مانتے ہیں۔ جمہوریت کی حقیقی روح بحال کرنا چاہتے ہیں۔ ظلم برداشت کرنے والی قوموں کو تاریخ بھول جاتی ہے۔

شیئر: