Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک اہلکاروں کے تعاقب کا حکم

جدہ.... محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت جاری کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے والے ٹریفک اہلکاروں کا سخت تعاقب کیا جائے۔چوراہوں یا سڑکوں یا اہم مقامات پر ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں کا موبائل کا استعمال محکمے کے بارے میں انتہائی گھناﺅنا تصور اور تاثر پیدا کررہا ہے۔ اس سے عوام میں یہ پیغام جارہا ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی سے غافل ہیں۔ ٹریفک افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 24گھنٹے فیلڈ میں رہیں اور ٹریفک اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی مثالی شکل میں ادا کرنے کا پابند بنائیں۔
 
 

شیئر: