Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹر سائیکل سوار حادثے میں ہلاک

قصیم .... مشرقی بریدہ کے عسیلان روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ قصیم ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان محمد الجعیثن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ موٹر سائیکل کی ٹکر العسیلان روڈ پر ایک چھوٹی کار سے ہوئی تھی۔ موٹر سائیکل سوار کو زخمی حالت میں اسپتال لیجایا گیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ حادثے میں ایک اور شخص زخمی ہوگیا تھا۔ اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔
 

شیئر: