Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گالیاں اورلعنت دینے والا جیل جائیگا، نواز شریف

ہری پور .... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری خواہش تھی کہ ہری پور سمیت پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دوں اور موٹر وے بنادوں ہم نے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا دلادیا۔ دہشتگردی کا خاتمہ کیا لیکن عوام کی خدمت کا یہ صلہ دیا گیاالٹا بیٹے سے تنخواہ لینے کا الزام لگا کرنااہل قرار دیدیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صادق و امین قرار دینے والے جج صاحبان کو سلام پیش کرتا ہوں جبکہ گالیاں اور لعنت دینے والا جیل جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی لاڈلہ جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے جس اسمبلی کے لئے الیکشن لڑتا اور تنخواہ لیتا ہے اسی پر لعنت بھیجتا ہے۔انہوں نے جلسے کے لوگوں سے سوال کیا کہ عمران خان کہتا ہے کہ ہم پورے ملک کو بدل دیں گے لیکن خیبر پختونخوا تک کو تو وہ بدل نہیں پائے وہ بتائیں کہ 4سال میں بجلی کے کتنے کارخانے لگائے؟کتنے اسکول بنائے؟ ایک ارب درخت لگانے کا دعویٰ کرنے والے مجھے200درخت دکھادیں۔انہوں نے کہا کہ عوام گندی سیاست کرنے والوں کو رد کردیں گے۔

شیئر: