Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں خاتون کو چھیڑنے والا نوجوان گرفتار

ریاض..... سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے مدینہ منورہ میں ایک خاتون کو چھیڑنے والے نوجوان کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ کے ایک عوامی مقام پر سعودی نوجوان خاتون کو چھیڑ رہا تھا۔ خاتون نے نوجوان کی چھیڑ چھاڑ کو اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیا۔ بعدازاں خاتون نے اس کی شکایت درج کرادی جس پر پبلک پراسیکیوٹر نے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے قوانین خواتین کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ چھیڑ چھاڑ قانون کی نظر میں جرم ہے جس پر سزائیں بھی واضح ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی سلامتی اور امن و تحفظ کے علاوہ ہر ایک کو شخصی آزادی حاصل ہے۔ کسی کے نجی معاملات میں مداخلت یا اسے پریشان کرنا قانوناً جرم ہے۔

شیئر: