Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی بیگ سے کینسر ہوجاتا ہے؟

ریاض ....کینسر کے امراض کے اسکالر اور پروفیسر ڈاکٹر فہد الخضیری نے واضح کیا ہے کہ ٹی بیگ کے استعمال سے نہ تو کینسر ہوتا ہے او ر نہ ہی یہ بانجھ پن کا کوئی مسئلہ پیدا کرتی ہے۔ وہ سعودی معاشرے میں گردش کرنے والی ان رپورٹوں پر تبصرہ کررہے تھے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹی بیگ کے استعمال سے کینسر اور بانجھ پن کا مسئلہ پیداہوتا ہے۔ الخضیری نے کہا کہ آج تک میری نظر سے ایسی کوئی علمی طبی تحقیق نہیں گزری جس سے مذکورہ دعوے کی تصدیق یا توثیق ہوتی ہو۔
 

شیئر: